امارات میں چھپنے والی تفسير قرآن كی كتاب میں ٹائپی غلطياں

IQNA

امارات میں چھپنے والی تفسير قرآن كی كتاب میں ٹائپی غلطياں

14:48 - September 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1691325
بين الاقوامی گروپ: امارات كے ايك شہری نے " صفوة التفاسير" نامی تفسير كی كتاب میں ٹائپی غلطی كا مشاہدہ كرتے ہوئے اس ملك میں قرآنی متنوں كی نشرو اشاعت كے عہديداروں سے زيادہ دقت كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ " دارالخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے راس الخيمہ كے علاقہ " جلفار" كے ايك سماجی مركز كےركن نے اس بارے میں كہا كہ یہ غلطياں ، صفوة التقاسير كے كتاب كے حاشیے اور نساء، صافات اور زمر كے سورہ میں پائی گئی ہیں۔ اس اماراتی شہری نے مزيد كہا كہ یہ غلطياں سورہ نساء كی آيات ۱۷۵ اور ۷۶ میں آيات كے درميان فاصلہ نہ ہونے اور آيات میں كلمات " معہم فوز" كے اضافہ كی صورت میں ہیں۔ ام محمد نے واضح كيا كہ اس قسم كی غلطياں آیہ ۱۳۰ اور ۳۱ میں بھی قابل مشاہدہ ہیں اور ان آيات میں فاصلہ كو ركھنے كی بجائے " بعض الكم" جيسے كلمات كا اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب كی تيسری غلطی سورہ زمر كی آيت نمبر ۱۰ میں ہے كہ جس میں آيت كی ابتداء سے كلمہ"انما" حذف ہوا ہے جبكہ صحيح اس طرح ہے " انما يوفی الصّابرون۔۔۔۔۔" اس اماراتی شہری نے آخری میں اس ملك كے دينی اور مذہبی كتابوں كےپبلشرز سے تقاضا كيا ہے كہ وہ ان كتابوں كی نشر و اشاعت میں دقت سے كام لیں۔ كتاب صفوة التفاسير سوریہ كے مفسر اور مولف شيخ " محمد صابونی" كی تاليف ھے جس كی اشاعت لبنان میں صيدا كےعلاقے میں موجود " العصریہ" لائبريری نے كی ہے۔
298261

نظرات بینندگان
captcha