بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متوسط معيار كی یہ كتاب كئی جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں دعا كے وقت مخاطب كو خداوند متعال كو پكارنے كی كيفيت سے آگاہ كرنے كے لیے خدا كے اسماءو صفات كی وضاحت كی گئی ہے۔ قطر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے شعبہ تبليغ كے انچارج " حمدبن ناصر العيدہ" نے اس بارے میں كہا كہ ہم ہميشہ مسلمانوں كے معرفت خدا كےپہلو كو تقويت كرنےاور انھیں خدا كےاسماء اور صفات سےآگاہ كرنے كے لیے كوشش كرتے ہیں۔ اس مذہبی كتاب میں سورہ اعراف كی آيت ۱۸۰" و للہ الأسماء الحسنی فادعوہ بھا" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے آيا ہے كہ خداوند متعال كے تمام اسماء خوبصورت ہیں اور یہ نام اپنی خوبصورتی میں اس بلند مقام پر فائز ہیں كہ عقل ان كی حقيقت كو درك كرنے سے عاجز ہے۔ كتاب كے آخر میں مختلف طريقوں سے خدا كے اسماء كو قرآن و احاديث نبوی سے مشاہد كےہمراہ ذكر كيا گيا ہے۔
298329