بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے گيلان كے ثقافتی و مذہبی امور كے ادارے كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گيلان كی قرآنی نمائش كے انچارج " نادر حسينی" نے كہا ہے كہ اس سال كی نمائش میں ۱۱ حكومتی قرآنی مراكز ، ۵ غير سركاری قرآنی مراكز اور ۱۷ ڈويژنل اور ملكی كمپيوٹر سنٹرز، اور مذہبی پبليشرز كے آثار كو ۳۳ اسٹال كےقالب میں۱۵ دن تك لوگوں كے لیے ركھی گئی ہیں۔ رشت كی انجمن قرآن و عترت كے انچارج نے كہا كہ اس نمائش كے دوسرے پروگراموں میں قرآن كی روزانہ تلاوت، مفاہيم اور سورہ آل عمران كے حفظ كا مقابلہ ، نماز، قرآن اور انتظار كے موضوعات نيز بچوں كےلیےقرآنی نشستیں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے نمائش میں قرآنی مراكز كی شركت میں ۴۰ فی صد اضافہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ڈويژن كے بہت سے فعال قرآنی لوگوں نے كہا تھا كہ اس سال نمائش كسی مناسب مقام پر ہونی چاہیے ليكن وسائل كےنہ ہونے اور شہر رشت میں نمائش كا ماحول مناسب نہ ہونے كی وجہ سے یہ نمائش گيلان میں رشت كے خاتم الانبياء ہال میں برپا كی گئی ہے۔
298095