بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی " راصد" سائٹ كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ حمود نے اس مطلب كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ قرضاوی شيعوں پر مختلف سنی ممالك میں اپنے عقائد كی ترويج كرنے كی تہمت لگانے كی اصلی وجہ یہ ہے كہ اس كے ايك رشتہ دار نے مذہب تشيع اختيار كر ليا ہے۔ لبنان " البلد" روزنامہ میں نشر ہونے والے" شيخ ماہر حمود" كے بيان میں مزيد آيا ہے كہ شيعہ دليل و برھان ركھتے ہیں اور قرضاوی بجائے اس كے كہ لوگوں میں اختلافات ايجاد كرے انہیں وحدت و يكجہتی كی دعوت دے۔ اسی بارے میں قطركے بعض شيعہ وكلا ء نے " دوحہ" كی شرعی عدالت میں شكايت كرتے ہوئے قرضاوی كو اس ملك سے نكال باہر كرنے كا مطالبہ كياہے۔ اس كے علاوہ بہت سے ديگر علماء شيعہ نے قرضاوی كے اس بيان كی پر زور مزمت كی ہے۔
298648