بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے اوقاف و خيراتی ادارے كے ثقافتی معاون سے نقل كيا ہے كہ حسن سليمانی ، اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے كے طورپر اردن كے سولہویں بين الاقوامی مقابلوں میں ۲۰ پاروں كے حفظ میں شركت كر رہے ہیں جو ۲۱ ستمبر سے ۲۷ ستمبر تك منعقد ہو رہے ہیں۔ قابل ذكر ہے كہ سليمانی نے اس سال ملكی سطح پر ہونے والے حفظ قرآنی كے مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كی ہوئی ہے اور اردن كےپندرہویں بين الاقوامی مقابلوں میںپہلی پوزيشن حاصل كی ہوئی ہے۔
298568