برلين كی اوپن يونيورسٹی كے قرآنی اور عربی تحقيقات كے ماہر " آنجليكا نيوورث" نے اسلام آن لائن سے گفتگو كرتے ہوئے كہا : قرآنی پروگرام برلين كی علوم انسانی اكیڈمی كے توسط سے تقريباً ۲۰ لاكھ يورو كی لاگت كے ساتھ جرمنی میں شروع ہوا ہے۔ جناب نيوورث نے كہا كہ یہ مذكورہ پروگرام پہلی مرتبہ اجراء ہوا ہےاور اس پروگرام كی تفصيل بيان كرتےہوئے كہا كہ پروگرام دو مرحلوں میں تقريباً ۱۸ سالوں پر محيط ہے۔
انھوں نے اميد ظاہر كی پہلا مرحلہ كہ جس كا آغاز ۲۰۰۸ء میں ہو اہے۔
۲۰۰۹ء تك اختتام پذير ہو جائے گا۔ جناب آنجليكا نے كہا كہ اس پروگرام میں جرمنی اور ديگر ممالك سے علوم اسلامی ، قرآنی اور خطی نسخوں كے تقريباً ۱۸ ماہرين تعاون فرما رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں تك ميراث قرآنی كی اطلاع پہنچانے كے لیے انٹرنیٹ پر قرآنی خطی نسخوں كا انفار ميشن بينك كا اجرا كيا جائے گا۔
300369