بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے حفظ كل قرآن كےپانچویں بين الاقوامی مقابلوں میں سعودی عرب كے حافظ" بختی احمد محمد قريشی" نےپہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔ قريشی نے الجزائر كےصدر " عبدالعزيز بوتفليقہ" اور اس ملك میں سعودی سفير " سامی بن عبداللہ الصالح" سے ۵ لاكھ دينار نقدی انعام حاصل كيا ہے۔ اس كے علاوہ دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والون كو بالترتيب ۴ لاكھ اور دو لاكھ دينار اور اس كے سب شركت كرنے والوں كو ۵۰ ہزاردينار انعام كے طورپر ديئے گئے قابل ذكر ہے كہ الجزائر كے بين الاقوامی مقابلے اس ملك كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے ۲۲ سے ۲۶ ستمبر تك الجزائر كےدارالحكومت " الجزائر" كے"دارالامام محمد یہ" میں منعقد ہوئے تھے۔
301271