حرم حضرت عباس ﴿ع﴾ كے ميناروں پر سونے كا كام آئندہ پندرہ مہينوں تك ختم ہو جائے گا

IQNA

12:30 - October 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1693947

حرم حضرت عباس ﴿ع﴾ كے ميناروں پر سونے كا كام آئندہ پندرہ مہينوں تك ختم ہو جائے گا

اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: كربلا میں ادارہ مقدس مقامات كی كمیٹی كےركن نے خبردی ہے كہ حرم حضرت ابولفضل العباس ﴿ع﴾ كے ميناروں پر سونے كاكام آئندہ پندرہ مہينوں تك ختم ہو جائے گا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق " عبدالعزيز قريشی" نے اس حرم كے ميناروں پر سونے كے كام كے ۳۰ فی صد مكمل ہونے كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ ہماری كوشش ہے كہ آئندہ پندرہ مہينوں تك یہ منصوبہ مكمل ہوجائے۔ انھوں نے كہا كہ ان ميناروں پر ۱۰۸كلو گرام خالص سونے اور۱۲ ٹن خالص تانبے كا استعمال ہو گا۔ كربلا میں ادارہ مقدس مقامات كی كمیٹی كے ركن نے كہا كہ حرم حضرت ابوالفضل ﴿ع﴾ كے ميناروں پر سونے كے كام كے لیے پاكستانی اور ہندوستانی ماہرين سے استفادہ كيا گيا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كے گنبد كے ميناروں پر سونے كا كام مكمل ہوا تھا۔
301204
نظرات بینندگان
captcha