عراق كے قراء كی طرف سے قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

عراق كے قراء كی طرف سے قرآنی محفل كا انعقاد

11:02 - October 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1694284
بين الاقوامی گروپ: عراق كے مایہ ناز قراء نے ۲۹ ستمبر كو بصرہ میں ايك قرآنی محفل میں اكھٹے ہو كر ماہ مبارك رمضان میں قرآن كريم كی تلاوت كے ختم كو پایہ تكميل تك پہنچايا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے النجف الاشرف نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ بصرہ كے دارالقرآن كے انچارج "محمد سعيد صالح" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ یہ پروگرام ، دارالقرآن كے امام بارگاہ " عقيلہ بن ہاشم" میں منعقد ہوا اور عراق كے معروف قراء كے علاوہ اس ملك كے بہت سے شيعوں اور سنيوں نے بھی شركت كی تھی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ختم قرآن كی دعا، حديث كساء اور تلاوت كريم اس پروگرام میںشامل تھے۔
301729
نظرات بینندگان
captcha