oic كے سيكرٹری جنرل :اسلام ی يورپی كلچر كا ايك حصہ ہے

IQNA

oic كے سيكرٹری جنرل :اسلام ی يورپی كلچر كا ايك حصہ ہے

11:05 - October 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1696519
بين الاقوامی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل " اكمل الدين احسان اوغلو" نے ۹ اكتوبر كو فن لينڈ میں تقرير كرتےہوئے دين اسلام كو يورپی كلچر كا ايك حصہ قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " رمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے " يورپ میں اسلام" كے حوالے سے تقرير كرتےہوئے كہا كہ اسلام ، يورپی كلچر سےكوئی عليحدہ چيز نہیں ہے۔ بلكہ اس براعظم میں اسلام كی گزشتہ تاريخ اور اس میں ۴ كروڑ دس لاكھ سے زائد مسلمان ، يورپ كےكلچر اور تہذيب كا ايك بہت بڑا حصہ ہیں انھوں نے مزيد كہا كہ مختلف شعبوں منجملہ ، علوم، فلسفہ اور انسانی فضيلتوں میں يورپی تہذيب مسلمانوں كے كلچر سے متاثر ہوئی ہے۔ اوغلو نے اپنے خطاب كے آخر میں اسلامی تعليمات كو دہشتگردی كے مساوی قراردينے كو مكمل طورپر ايك غير قابل قبول بات قرار ديا ہے۔
305133

نظرات بینندگان
captcha