اسكاٹ لينڈ كےكليسا كی اسلامی عدالتوں كے قيام كی حمايت

IQNA

اسكاٹ لينڈ كےكليسا كی اسلامی عدالتوں كے قيام كی حمايت

12:07 - October 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1696947
بين الاقوامی گروپ: : اسكاٹ لينڈ كےكليسا نے ۱۰ اكتوبر كو اس ملك میں اسلامی شريعت كے مطابق اسلامی عدالتوں كےقيام كی حمايت كر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " Scotsman" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسكاٹ لينڈ كے كليساوں كی كونسل كے انچارج " ريوگلاوی" نے اس بارے میں كہا كہ كاتنبری كليسا كے پاپ " روان وہليامز" كی برطانیہ میں اسلامی شريعت كے مطابق عدالتوں كی تشكيل كی ضرورت پر مبنی گفتگو كے بعد، اس ملك میں ان عدالتوں كے قيام كی ايك ناعادلانہ تصوير پيش كی گئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی عدالتیں، برطانیہ كے عدالتی نظام كی جگہ قائم نہیں ہو رہی ہیں بلكہ مسلمانوں كو مبتلا مسائل اور اختلافات كےحل كے لیے انھیں قائم كيا جا رہا ہے۔
305488
نظرات بینندگان
captcha