كرغستان میں كرغسی زبان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ منظر عام پر آ گيا ہے

IQNA

كرغستان میں كرغسی زبان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ منظر عام پر آ گيا ہے

11:26 - October 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1697330
قرآنی سرگرمياں گروپ: كرغستان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ منظر عام پر آ گيا ہے۔ قرآن مجيد كےاس ترجمے كی خصوصيت یہ ہے كہ اس ترجمے كے ساتھ ساتھ قرآن مجيد كی مختصر تفسير بھی بيان كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كا یہ ترجمہ جناب "نادر بيگاو" صاحب نے كيا ہے اور یہ قرآن كا ترجمہ ۲۰ ہزار نسخوں كی تعداد میں شائع ہوا ہےاور اسے كرغستان كےمختلف شہروں میں تقسيم كر ديا گيا ہے۔ كرغسی زبان میں قرآن مجيد كےاس ترجمے كو بہترين ترجمہ قرار ديا گيا ہے۔ اور اس ترجمے كی خصوصيت یہ ہے كہ ترجمے كے ساتھ ساتھ قرآنی آيات كی مختصر تفسير بھی بيان كی گئی ہے۔ اب تك كرغسی زبان میں قرآن مجيد كے تين ترجمے شائع ہو چكے ہیں قرآن مجيد كا پہلا ترجمہ ۱۹۹۱ء میں كرغستان كے شہر بيشكك میں شائع ہوا تھا۔ اس موجودہ ترجمے كو اسلامی جمہوریہ ايران كے " الہدی" پبليشرز نے شائع كيا ہے۔ ياد رہے كہ كرغسی زبان ، كرغستان ، افغانستان اور تاجيكستان میں بولی جاتی ہے۔ اور اس زبان كے بولنے والے افراد كی تعداد ۶/۲ ملين ہے جو كہ سب كے سب مسلمان ہیں۔
302397
نظرات بینندگان
captcha