قدس ، مسلمانوں اور عيسائيوں كا ہے: قرضاوی

IQNA

قدس ، مسلمانوں اور عيسائيوں كا ہے: قرضاوی

15:23 - October 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1697890
بين الاقوامی گروپ: عالم اسلام كی علماء يونين كے سربراہ "يوسف قرضاوی" نے قدس كو مسلمانوں اور عيسائيوں كےمتعلق قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان دونوں كو مل كر اس كی آزادی كے لیے كوشش كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنيسی "ايكنا" نے قطر كےروزنامہ " الشرق" كےحوالے سے نقل كياہے كہ يوسف قرضاوی نے ۱۱ اكتوبر كی عصر كو قطر كے دارالحكومت " دوحہ" كے " شيراتين" ہوٹل میں قدس كےمتعلق منعقد ہونے والے چھٹے بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ قدس شريف ، اسلام اور عسائيت جيسے توحيدی اديان كے پيروكاروں كے نزديك بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔ قرضاوی نے مسئلہ قدس شريف كے بارے میں یہوديوں كے ہر قسم كے اہتمام كی نفی كرتے ہوئے كہا كہ توريت كےپانچ سفروں میں قدس كےمتعلق كوئی اشارہ موجود نہیں ہے اور توريت میں اس مكان كا كوئی ذكر نہیں ہے۔ انھوں نے قرآن كريم میں مكہ مكرمہ اور سر زمين فلسطين كے متعلق خداوندمتعال كے فرمان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قدس ، مسلمانوں و عيسائيوں ، عرب و عجم، شيعہ و سنی اور تمام دنيا كے حريت پسند لوگوں كے متعلق هے - یہ سيمينار قدس كے بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی نظارت میں هو رها هےاور دنيا كے ۴۶ ممالك كے ۱۵۰ افراد كے اراكين پر مشتمل اس انسٹیٹيوٹ كی ايگزيكٹوكمیٹی كی شركت سے دوحہ كے شہراتون ہوٹل كے "سلوی" ہال میںاس سيميناركا آغاز ہوا ہے۔ ياد رہےكہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت الله خامنہ ای دام ظلہ كے بين الاقوامی امور كے مشير اور ايران كے سابق وزير خارجہ" علی اكبر ولايتی" فلسطين كی اسلامی تحريك حماس كے سربراہ " خالد مشعل" فلسطين میں قدس كے ارئوِڈ كس عيسائی فرقے كے پاپ " عطاء اللہ حناء" بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كے سيكرٹری جنرل " محمد اكرم عدلونی" لبنان كی اسلامی انجمن كے سيكرٹری جنرل شيخ '' فيصل مولوی" اور قطر میں عرب يونين كے سفير " محمد صبيح " اس سيمينار كے مقررين ہیں۔ یہ سيمينار ۱۴ اكتوبر كو قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت میں بيانیہ صادر كر كے اپنے اختتام كو پہنچے گا۔
305885

نظرات بینندگان
captcha