بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ليمونڈ سے نقل كيا ہے كہ شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی" كی پاپ كے لباس میںتصويربنانے پر انھوں نے روزنامہ " الفجر" كے ایڈیٹر " عادل حمودۃ" اور اس روزنامہ كے نامہ نگار " محمد الباز" كے خلاف شكايت كی ہے اور عدالت نے ان دونوں كو حكومت كو ۱۴۶۰۰ ڈالر كا جرمانہ دينے كی سزا سنائی ہے ۔ اسی طرح یہ دونوں افراد شيخ طنطاوی كو خسارے كے طور پر ۹۰۰ ڈالر رقم دينے كےپابند ہیں۔ حمودۃ نے عدالت كی رائے پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ مصر میں پرنٹ میڈيا پر بہت سختی كا قانون ہے اور صحافيوں كو جيل بھيجنے والے قانون كو ختم كرنا چاہیے۔ ياد رہے كہ الازہر يونيورسٹی كےسربراہ شيخ طنطاوی كی مصر كے صدر حسنی مبارك كی حمايت كی وجہ سے اس ملك كے اخبارات نے شديد نكتہ چينی كی ہے۔
305813