بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عبدالغفور ماؤ نے آئی پی پی سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ پنجاب كے وزير جيل خانه نے یہ اقدام قيديوں میں ا سلامی تعليمات كو عام كرنے كی غرض سے اٹھايا ہے۔ اور اس اقدام سے اب تك كئی قيدی مستفيد ہو كر قرآن حفظ كر چكے ہیں انھوں نے كہا كہ عيسائی قيديوں كے لیے بھی ايك پروگرام بنايا جا رہا ہے۔ تاكہ وہ اپنے دينی رہنماؤں كےزير نظر اپنی تعليمات حاصل كر كے سزاؤں سے معافی كے اس پروگرام سے استفادہ كر سكیں۔
۳۰۶۵۷۱