آسٹريليا میں قرآنی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے طلباء كی قدر دانی
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو ايك تقريب میں آسٹريليا میں پہلے قرآنی مقابلوں میںممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے طلباء كی قدر دانی كی گئی ۔آسٹريليا كےشہر ملبورن میں انجمن امام حسن مجتبی(ع) نے اس تقريب كا اہتمام كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں قرآنی مقابلوں میںممتاز افراد كو ہدیے اور قيمتی انعامات ديئے گئے۔ ياد رہے كہ یہ قرآنی مقابلے ۱۱ اور ۱۳ اكتوبر كو آسٹريليا كے شہر ملبورن میں منعقد ہوئے تھےجن میں ۲۰ سال سےكم عمر كےلڑكوں اور لڑكيوں نے شركت كی تھی۔
307238