ملائيشيا میں اسلامی تعليم كے معيار پر خصوصی توجہ

IQNA

ملائيشيا میں اسلامی تعليم كے معيار پر خصوصی توجہ

12:42 - October 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1698928
بين الاقوامی گروپ: آسيسكو اور عالمی تبليغات اسلامی انجمن كا مشتركہ اجلاس كو الالامپور میں منعقد ہو رہا ہےجس میں اسلامی تعليم كے معياروں پر خصوصی تجزیہ و تحليل پيش كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " آسيسكو" خبررساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ یہ اجلاس اس مقصد كے تحت منعقد كيا جا رہا ہے تاكہ اسلامی تعليم كے مختلف كورسزاور ان كے معيار پر تجزیہ و تجليل پيش كيا جائے اور اسلامی تعليم كو وسعت دينے كے لیے بہترين تجربات كو سامنے لايا جائے۔ اس اجلاس كا دوسرا مقصد یہ ہے كہ علوم اسلامی كی تدريس میں مختلف علمی اور ٹيكنيكل معياروں كو بروئے كار لاتے ہوئے اچھی پروگرامينگ كی جا سكے۔ آسيسكو كے تعليمی امور كی ہيئت كے ركن يوسف ابود كا اس اجلاس كے ناظر ہوں گے۔ اور اجلاس میں ايران، پاكستان، بنگلہ ديش، سنگارپور، مالديو، ملائيشيا، اور برونئی سے مندوبين شركت كریں گے۔
307940

نظرات بینندگان
captcha