سورہ فاتحہ اور تيسویں پارے كا يونانی زبان میں ترجمہ شائع ہو گيا

IQNA

سورہ فاتحہ اور تيسویں پارے كا يونانی زبان میں ترجمہ شائع ہو گيا

11:09 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700121
قرآنی سرگرمياں گروپ: سورہ فاتحہ اور تيسویں پارے كا يونانی زبان میں ترجمہ جسكی اشاعت مجمع ملك فھد قرآنی پبلشرز نے مدينہ منورہ میں كی تھی يونان كی مسلم آبادی كےحوالے كرديا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يونان میں ترجمہ اب تقسيم كيا جا رہا ہے جبكہ اس سے پہلے قرآن كا يونانی زبان میں كامل ترجمہ اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی سنٹر كی طرف سے وہاں كے مسلمانوں كےاختيار میں ديا گيا تھا۔ يونانی زبان میں پہلا قرآنی ترجمہ ۱۷۱۴ء میں ہلمشتات شہر سے نامعلوم مترجم كے ذريعہ شائع كيا گيا۔ جبكہ اس زبان میں ترجمہ سب سے زيادہ رائج ہے اسے مصری علماء كے ايك گروپ نے ۱۴۱۸ھ ق میں مدينہ منورہ سے شائع كيا ہے۔ يونانی زبان، يونان، آلبانیہ، قبرس اور اٹلی كی رائج زبان ہے اور یہ زبان بولنے والوں كی تعداد بارہ ملين افراد پر مشتمل ہے جن میںسے ايك لاكھ اسی ہزار افراد مسلمان ہیں۔ مسلمانوں كی زيادہ آبادی يونان كے شہر ايتھنز اور ٹسلونيكا میں ہے۔
309407
نظرات بینندگان
captcha