قرآن مجيد كی توہين كرنے والے اردنی شاعر كی گرفتاری
بين الاقوامی گروپ: ۱۹ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو اردن كے دارالحكومت " امان" كی عدالت نے قرآن مجيد كی توہين كرنے والے اردنی شاعر " اسلام سمحان" كی گرفتاری كا حكم سنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اردن كےروزنامہ " الرای" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے شاعر "اسلام سمحان" اپنی عشقیہ غزل میں قرآنی آيات كی توہين كی ہے۔ اردن كے مفتی " نوح القضات" اسلام سمحان كو اپنے عشقیہ اشعار میں قرآن مجيد كی توہين پر كافر قرار ديا ہے۔
309468