عالمی اقتصادی بحران اسلامی بينك كے لیے بہترين فرصت ہے

IQNA

عالمی اقتصادی بحران اسلامی بينك كے لیے بہترين فرصت ہے

11:50 - October 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1701353
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو مسلمان بينك كاروں نے عالمی اقتصادی بحران كے حوالے سے ايك نشست میں عالمی اقتصادی بحران كو اسلامی بينك كاری كے فروغ كےلیے بہترين فرصت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی رائٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كےشہر جدہ میں منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں شركت كرنے والوں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ اس فرصت سے استفادہ كرنا چاہیے اور اسلامی بينك داری كو دنيا كے سامنے پيش كرنا چاہیے۔ اس نشست میں اسلامی بينك كاروں نے كہا ہے كہ عالمی اقتصادی بحران سے نہ صرف اسلامی بينكوں كو نقصان نہیں پہنچا ہے بلكہ وہ اور زيادہ مستحكم ہوئے ہیں اس وقت پوری دنيا میں ۳۰۰ سے زائد اسلامی اقتصادی انسٹیٹيوٹ موجود ہیں۔
311359
نظرات بینندگان
captcha