آسٹريليا میں اديان كےدرميان مكالمے كے لیے سيمينار كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا میں اديان كےدرميان مكالمے كے لیے سيمينار كا انعقاد

11:24 - October 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1701717
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو شہر وين میں اديان كےدرميان مكالمے كےلیے ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں اسلام اور مسيحيت كے نمائندوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتےہوئے آسٹريليا كے صدر " ھاينتش فيشر" نےمسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان روابط كے لیے دنيا میں كی جانے والی كوششوں كی قدردانی كی۔ اس سيمينار میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سابق صدر " سيد محمد خاتمی" اور آسٹريليا كے وزير خزانہ " يوھانيس ھان" نے بھی شركت كی۔ ايران كے سابق صدر جناب "سيد محمد خاتمی نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كو ظلم سے نجات دينے كے لیے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان ہم آہنگی ضروری ہے۔ سيد محمد خاتمی اپنے آسٹريليا كے تين روزہ دورے میں وين يونيورسٹی میں طلباء اور پروفيسرز كے درميان بھی خطاب كریں گے۔
311345
نظرات بینندگان
captcha