بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتےہوئے آسٹريليا كے صدر " ھاينتش فيشر" نےمسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان روابط كے لیے دنيا میں كی جانے والی كوششوں كی قدردانی كی۔ اس سيمينار میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سابق صدر " سيد محمد خاتمی" اور آسٹريليا كے وزير خزانہ " يوھانيس ھان" نے بھی شركت كی۔ ايران كے سابق صدر جناب "سيد محمد خاتمی نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كو ظلم سے نجات دينے كے لیے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان ہم آہنگی ضروری ہے۔ سيد محمد خاتمی اپنے آسٹريليا كے تين روزہ دورے میں وين يونيورسٹی میں طلباء اور پروفيسرز كے درميان بھی خطاب كریں گے۔
311345