طلباء كےحوالے سے قرآنی سرگرميوں میں مصروف ادارے كےترجمان عيسی عليزادہ نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے بات چيت كرتےہوئے مسلمان طلباء كے دوسرے عالمی قرآنی مقابلوں كےپروگراموں كی تفصيل بيان كی ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآن كے ان عالمی مقابلوں میںجہاد دانشگاہی ادارہ كے سربراہ حميد رضا طيبی اس ادارے كے ثقافتی سيكرٹری پورعلی طلباء كےحوالے سے قرآنی سرگرميوں میں فعال ادارے كے سربراہ رحيم خاكی شريك ہوں گے۔ ان مقابلوں كا انعقاد تہران يونيورسٹی كے بالمقابل ادارہ جہاد دانشگاہی كےمركزی دفتر میں ہوگا۔ اور ان مقابلوں میں ايران كے مختلف علاقوں كےعلاوہ ۲۹ ممالك كے نمائندگان شركت كریں گے۔
311320