بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الوطن" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس میں عالم اسلام كے ۲۴ مندوب شركت كریں گے۔ اور اس كانفرنس كا محور مسلمانوں اور عيسائيوں میں پائے جانے والے سوء تفاہم كی تحقيق ہے۔ اس كے علاوہ مسلمانوں اور عيسائيوں كےمبانی سے آشنائی بھی اس كانفرنس كے مقاصد میں سے ہے۔ واضح رہے كہ یہ اپنی نوعيت كی پہلی كانفرنس ہے جس میں شركت كرنےوالے " كلمةسواء" پر دستخط كرنے والے ہیں يعنی ان كا موقف ايك ہی شمار كيا جائے۔ گا۔ واضح رہے كہ سعودی عرب كے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزيز كو اقوام متحدہ میں مذاہب كے مابين عادلانہ گفتگو كے سلسلہ میں دی گئی دعوت سے ايك ہفتہ پہلے یہ كانفرنس منعقد كی جا رہی ہے۔
313520