قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی يونين كا قيام

IQNA

قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی يونين كا قيام

11:00 - November 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1703429
بين الاقوامی گروپ: تہران میں منعقد كی گئی عالمی كانفرنس كی مركزی كونسل نے"قرآنی اور اسلامی ریڈيو كی عالمی يونين كی تاسيس" كی منظوری دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس يونين كی تاسيس كی تجويز اسلامی جمہوریہ ايران كےسيكرٹری نشريات " حسن خجستہ" نے پيش كی جسے حضار نے سراہتے ہوئے تصويب كر ديا۔ اس اجلاس كے شركاء نے اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير اطلاعات و نشريات عزت اللہ ضرغامی كو قرآنی اور اسلای ریڈيو كی عالمی يونين كا صدرمنتخب كيا اسكے بعد اس يونين كے چھ نائب صدور كا انتخاب عمل میں آيا جن میں جنوبی آفريقی، عراق ،نيوزيلينڈ ، تركی ، سویڈن اور فلسطين شامل ہیں۔جو ايك سال كے عرصہ تك اس يونين كی سپريم باڈی كے طور پر مصروف عمل رہیں گے۔ اس يونين كے ان چھ سپريم ممالك كی ذمہ داری دستور كی تياری اور ذمہ داريوں كی تعيين ہو گی۔ جو اگلے چھ ماہ میں تہران میں منعقد كیے جانے والے اجلاس میں تصويب كيا جائے گا۔ اس يونين كا مركزی دفتر بھی تہران میں ہو گا۔
313298

نظرات بینندگان
captcha