بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امارات كے اخبار "البيان" نے لكھا ہے كہ روس كی ورلڈ ٹريول ايجنسی كےسربراہ دلادمرپرو سكوف نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس طلائی صفحہ كی نمائش ايك ہفتہ تك جدہ میں جاری رہے گی۔ اور آخر میں اسے سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزيز كو ہدیہ كے طور پر ديا جائيگا۔ انھوں نے كہا كہ روس كے طلائی قرآن كے ايك صفحہ كی نمائش " روس اور دنيائے اسلام" كے عنوان میں منعقد كی جانيوالی چوتھی نشست كے حوالے سے كی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگلے چند مہينوں میں اس طلائی قرآن كے تمام صفحات كی نمائش كی جائے گی۔ روس كا یہ طلائی قرآن دسمبر ۲۰۰۶ء میں روس كی ورلڈ ٹريول كمپنی كے ذريعہ تيار كيا گيا۔ اس قرآن كا كامل نسخہ پہلی بار ۲۰۰۷ء میں ماسكو كے" پوشكن" ميوزيم" میں ركھا گيا جو ماسكو كے مسلمانوں اور اسلامی ممالك كے سفرا كا مركز توجہ بنا رہا۔
313595