امارات میں " جواہر نشان جہان" نامی چھوٹے سائز كے قرآن كا بے مثال خير مقدم

IQNA

امارات میں " جواہر نشان جہان" نامی چھوٹے سائز كے قرآن كا بے مثال خير مقدم

12:03 - November 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1704379
بين الاقوامی گروپ: جواہر نشان جہان نامی چھوٹے سائز كےقرآن كی رونمائی امارات شارچہ كتابی نمائش میں ايرانی كلچر ل سنتر كےاسٹال پر كی گئی جسے بے مثال پذيرائی ملی۔
امارات میں اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچر ل سنٹر كےسربراہ محمد رضا حاتمی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كےعالمی شعبے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ چھوٹے سائز كے اس قرآن جسے" جواہر نشان جہان " كا نام ديا گيا ہے, اس كتا بی نمائش كےپہلے روز مذہبی اقليتوں جيسے یہودی و عيسائيوں كی توجہ كا محور رہا اور مسلمانوں كی طرف سے اس كا بے حد خير مقدم كيا گيا ہے۔ جناب حاتمی نے كہا كہ قرآن كا یہ نسخہ قلمی ہے اور منحصر بہ فرد ہے اور كتابی نمائش كا دورہ كرنے والے افراد انتہائی مشتاقانہ انداز سے اس قرآن كو ديكھ رہےتھے۔ انھوں نے كہا كہ لوگوں كااس قدر ہجوم ايرانی كلچر سنٹر كےا سٹال پر زيادہ تھاكہ ہم نے اس اسٹال كو كسی كھلی جگہ منتقل كرنے كا پروگرام بنا ليا ہے۔ حاتمی كا كہنا ہے كہ انھوں نے اسی حوالے سے مختلف اخبارات اور ٹی وی چينلز كو اس نفيس قرآنی نسخہ كی بابت بريفنگ دی ہے۔
314143
نظرات بینندگان
captcha