ویٹيكن میں اسلامی اور مسيحی مفكرين كی نشست كا آغاز

IQNA

ویٹيكن میں اسلامی اور مسيحی مفكرين كی نشست كا آغاز

12:47 - November 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1704866
بين الاقوامی گروپ: اردن كے بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ " اسلامی فكر" كی كوششوں سے " پاپ پنڈيكٹ" كے ساتھ اسلامی اور مسيحی مفكرين كی نشست كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " عرب آن لائن" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كی اسلامی تنظيم كےنائب سربراہ " يحيی پالاويچيسنی" نے كہا ہے كہ اس نشست سے اسلامی اور مسيحی برادری كےمابين مزيد ہم آہنگی پيدا ہو گئی انھوں نے اس نشست كےاہم عناوين كا تذكرہ كرتےہوئے كہا كہ ان میں " اسلام اور مسيحيت كے درميان گفتگو كا دروازہ كھولنا" جہان میں انسانی كرامت كا احترام ، خدا كی وحدانيت پر ايمان ركھتے ہوئے دوستی و وحدت كی دعوت وغيرہ اہم ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس نشست میں اسلامی مفكرين شيعہ اور سنی دونوں فرقوں سے آئے ہیں۔ نائب سربراہ نے كہا كہ پاپ پنڈيكٹ كے ساتھ نشست میں موجودہ دور كے بحران اور مشكلات كو حل كرنے میں مدد ملے گی۔
315570

نظرات بینندگان
captcha