مدرسہ خمينی (رح) ايران میں ايسا منفرد ادارہ ہے كہ جس میں علوم قرآن ا ور حديث كے گيارہ شعبوں میں تدريس كا سلسلہ جاری ہے

IQNA

مدرسہ خمينی (رح) ايران میں ايسا منفرد ادارہ ہے كہ جس میں علوم قرآن ا ور حديث كے گيارہ شعبوں میں تدريس كا سلسلہ جاری ہے

11:02 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705143
قرآنی سرگرمياں گروپ: مدرسہ امام خمينی (رح) ايسا منفرد ادارہ ہے كہ جس میں علوم قرآن و حديث كے ۱۱ شعبوں میں تدريس كا سلسلہ جاری ہے ۔
حجۃ الاسلام محمد علی رضائی اصفہانی مدرسہ امام خمينی كے شعبہ قرآن و حديث كے سربراہ نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ساتھ گفتگو كرتےہوئے كہا كہ تہران میں شعبہ الہيات كےكالجوں میں علوم قرآن و حديث كی عمومی سطح پر تدريس كی جاتی ہے جبكہ مدرسہ امام خمينی (رح) میں ان علوم كو گيارہ شعبوں میں تقسيم كيا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن اور تربيتی علوم ۱۳۸۵ش سے قرآن و مديريت، قرآن و اقتصاد ، قرآن و حقوق اور اجتماعی علوم كی تدريس ۱۳۸۶ش سے اس مدرسہ میں شروع ہوئی ہے۔ اور اس كے باقی شعبوں میں تدريس عنقريب شروع ہو جائے گی جو كہ مندرجہ ذيل ہیں۔ (۱) قرآن و سياست (۲) قرآن و نفسيات (۳) قرآن و تاريخ (۴) قرآن وعلم نجوم (۵) قرآن و صحت و سلامتی۔
315584

نظرات بینندگان
captcha