امريكہ، قدس میں مسلمانوں كےقبرستان پر ميوزيم كی تعمير كرے گا

IQNA

امريكہ، قدس میں مسلمانوں كےقبرستان پر ميوزيم كی تعمير كرے گا

12:51 - November 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1705155
اعزازی نامہ نگار: ايك امريكی كمپنی اسلامی آثار كو مٹانے كی خاطر مقبوضہ فلسطين میں مسلمانوں كے قديمی قبرستان پر ايك ميوزيم تعمير كرنا چاہتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " المحيط " خبررساں ادارے كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك امريكی كمپنی اسرائيلی عدالت پر دباو ڈال رہی ہے كہ اسےمسلمانوں كے قديمی قبرستان پر ميوزيم كو تعمير كرنے كی اجازت دی جائے جبكہ اس قبرستان میں سينكڑوں مسلمان دفن ہیں۔ امريكی كمپنی اور اس كے اسرائيلی وكيل اسلامی ثقافت اور قديمی ورثے سے چشم پوشی كرتے ہوئے اس بات پر اصرار كر رہےہیں كہ ا س جگہ حتما ميوزيم تعمير كيا جائے۔ اسرائيل كی عدالت نے اس سلسلہ میں ايك اسرائيلی وكيل اور امريكی كمپنی كو حاضر كيا تو انھوں نے ميوزيم كےحق میں بھر پور دلائل ديتے ہوئے كہا كہ یہ تو ايك ٹرانسپورٹ كا اڈہ ہے كو ئی قبرستان نہیں ہے۔ اگر ميوزيم كی تعمير كی اجازت نہ دی گئی تو شہر كو آباد كرنے كی كوششون كو دھچكا لگے گا۔
315968
نظرات بینندگان
captcha