اسلام كی توہين كے جرم میں امريكی جوانوں پر مقدمہ

IQNA

اسلام كی توہين كے جرم میں امريكی جوانوں پر مقدمہ

11:44 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705617
بين الاقوامی گروپ: سنٹرل امريكہ كی ايك عدالت نے دو امريكی جوانوں كو مسلمانوں كےخلاف نسل پرستانہ اقدامات كرنے كے جرم میں ۳۰ سال كی قيد كی سزا سنائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اسلام اليوم" خبررساں ادارے كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنٹرل امريكہ كی ايك عدالت نے۱۹ سالہ جوان جو شخص ایڈورڈ ٹون اور ۲۰ سالہ مائيكل كورے گولڈن كو ايك مذہبی مقام كو آگ لگانے او رمسمار كرنے كے جرم میں تيس سال قيد كی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے كہ ان دونوں جوانوں نےكچھ عرصہ قبل ايك اسلامی مركز كو آگ لگا دی تھی اور اس كی ديواروں پر مسلمانوں كے خلاف نفرت انگيز نعرے لكھے تھے اور یہ سب كچھ انھوں نے اسلام اور مسلمانوں كے ساتھ بغض و كينہ كی بدولت كيا تھا۔ واضح رہے كہ جس مقدس مقام كو آگ لگائی گئی تھی وہ مسجد كی شہرت ركھتا تھا۔
316107
نظرات بینندگان
captcha