امام جمعہ قطيف: سعودی عرب میں مذہبی تفريق شيعوں كےلیے پريشانی كا باعث ہے

IQNA

امام جمعہ قطيف: سعودی عرب میں مذہبی تفريق شيعوں كےلیے پريشانی كا باعث ہے

11:31 - November 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1706093
بين الاقوامی گروپ: مذہبی تفريق سےمتعلق سعودی حكومت كے كمزور اقدامات اس ملك كے مسائل میں اضافے كا باعث بن رہے ہیں اور یہ بات شيعوں كے لیے پريشانی كا باعث ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " راصد" خبررساں چينل نےكہا ہے كہ سعودی عرب كےمذہبی راہنما " حسن الصفار" نے سعودی عرب كے شہر قطيف میں دانشوروں كےايك گروپ سے ملاقات میں كہا كہ سعودی عرب كے شيعوں نےہميشہ مذہبی بات چيت اور وحدت و اتحاد كےذريعہ تمام مسائل كے حل كا راستہ اختياركيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ شيعہ علماء نے ابھی تك شہری حقوق میں مساوات كے لیے اپنی تجاويز پيش كی ہیں تا كہ اس سے مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ اختلافات كی روك تھام میں مدد كی جائے ليكن سعودی حكمرانوں نے اس كا صحيح رد عمل نہیں دكھايا۔ جناب حسن الصفار نے كہا كہ بعض مسلمان راہنما بعض ممالك میں فرقہ واريت كو ہوا دے رہے ہیں ج نمیں عراق اور لبنان وغيرہ سرفہرست ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی مبلغين كی كوتاہی كے باعث مسئلہ وحدت اور فرقہ واريت كوزك پہنچ رہی ہے۔ اور یہ اقدام قابل افسوس ہے انھوں نے سعودی شيعہ و سنی كو معاشرتی تبديلی كے لیے اپنے سياسی اور ثقافتی رویے میں تبديلی كی دعوت دی ہے۔
315895
نظرات بینندگان
captcha