بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ ابوذر ابراہيمی تركمن نے كہا ہے كہ اس مقالہ میں آيات قرآن كی روشنی میں مذہبی رواداری كا جائزہ ليا گيا ہے۔ اور اس رواداری كو عام كرنے كے لیے ۹ راستوں كی تجويز دی گئی جن میں عقيدہ كی آزادی ، مشتركہ اصولوں پر توجہ ، قوم پرستی كی نفی ، مسالمت آميز گفتگو، صلح كی تجويز كا خيرمقدم، اقليتوں كے حقوق كا احترام ، عالمی صلح، گزشتہ انبياء اور آسمانی كتب كو قبول كرنا، عالمی مسائل میں باہمی تعاون، اس كانفرنس میں مفتيوں كی شوری نے بھی اس بات كا اظہار كيا كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد بھی روس كے مسلمانوں كےدرميان باہمی رواداری اور اچھے تعلقات تھے۔ روسی مفتی طلعت تاج الدين نے بھی مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی پر زور ديا ہے۔
315825