ناروے كی فوڈ كمپنی نے مسلمان خواتين كےلیے پردےپر پابندی اٹھالی ہے

IQNA

ناروے كی فوڈ كمپنی نے مسلمان خواتين كےلیے پردےپر پابندی اٹھالی ہے

11:59 - November 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1706117
بين الاقوامی گروپ: ناروے كی فوڈكمپنی نور ٹورا نے اس كمپنی میں ملازم مسلمان خواتين پر پردے كی پابندی اٹھالی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" العربیہ نیٹ " كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " نور ٹورا" نامی فوڈ كمپنی نے ۶ نومبر ۲۰۰۸ء كو اعلان كيا ہے كہ پہلی مرتبہ اس كمپنی میں ملازم خواتين سےپردے كی پابندی اٹھالی گئی ہےاور آئندہ چند دنوں میں انھیں دينی مناسك كی ادائيگی كی بھی اجازت دے دی جائے گی۔ ' نور ٹورا" كمپنی كے تعلقات عامہ كےانچارج " نينا سنڈك وزٹ" نے كہا ہے كہ ہم اس كمپنی میں ملازم مسلمان خواتين كےلیے ان كےدينی عقيدہ كےمطابق يونيفارم تيار كروارہے ہیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ اس كمپنی میں ۷ ہزار ملازم كام كرتےہیں جن میں سے ۲۰ فی صد غير ملكی ہیں۔ ناروے كی مجلس اسلامی نے " نورٹورا" كمپنی كے اس اقدام پر مسرت كا اظہار كيا ہے۔
316836
نظرات بینندگان
captcha