اردن میں " اسلامی اعتدال پسندی" كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا جائے گا

IQNA

اردن میں " اسلامی اعتدال پسندی" كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا جائے گا

12:40 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706609
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ نومبر ۲۰۰۸ء كو اردن كے بادشاہ " ملك عبداللہ" كی نظارت میں اس ملك كے دارالحكومت "امان" میں اسلامی اعتدال پسندی " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " اسلامی آگاہی" كے عنوان سے اس سيمينار میں عربی اور اسلامی ممالك سے مسلمان علماء اور اسكالرز شركت كریں گے۔ اسلامی اعتدال كی بين الاقوامی كمیٹی كے سربراہ " مروان الفاعوری" نے اس سيمينار كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد غير مسلموں كے سامنے اسلام كی حقيقی تصوير پيش كرنا، اسلام كے خلاف مغربی ممالك كے پرپيگنڈوں كا جواب ، سيرت و سنت نبوی كا احياء اور پيغمبر اسلام (ص) كے پيغام كو دنيا تك پہنچانا ہے۔
317371

نظرات بینندگان
captcha