امام حسين ﴿ع﴾ كے حرم مطہر میں قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

امام حسين ﴿ع﴾ كے حرم مطہر میں قرآن سنٹر كا افتتاح

12:28 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707449
بين الاقوامی گروپ: امام حسين ﴿ع﴾كے حرم مطہر میں قرآن سنٹر كا افتتاح كيا گيا ہےاور اس كی افتتاحی تقريب میں عراق كی دينی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپور ٹ كے مطابق " صوت العراق" خبررساں ادارے نے كہا ہے كہ اس قرآن سنٹر كےسربراہ " حسن المنصوری" نے اس ادارے كی تاسيس كا مقصد جوانوں اور بچوں كو قرآن حفظ كرنے اور تلاوت و تفسير قرآن كی طرف ترغيب دلانابتايا ہے اور اس سے قرآنی تہذيب كو عراقی معاشرے میں عام كرنے اور قرآنی تعليم كو زندگی كےمختلف شعبوں میں لاگو كرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ بالخصوص ٹی وی چينلز سے كہا وہ لوگوں كو قرآن اور اہلبيت كی طرف جذب كرنے كےلیے پروگرام بنائیں كيونكہ قرآن كريم میں مسلمانوں اور غير مسلموں كے تمام مسائل كا حل موجود ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس قرآن سنٹر میں جديد ٹيكنالوجی جيسے كمپيوٹر وغيرہ سے بھرپور استفادہ كيا جائے اور خواتين كےلیےبھی قرآنی پروگرام ركھے جائیں گےعلاوہ ازين قرآنی مقابلے سيمينار اور كانفرنسیں بھی كروائی جائیں گی۔
318223

نظرات بینندگان
captcha