بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' نے " اسلام آن لائن" نيوز ايجنسی سےنقل كيا ہے گزشتہ مہينے عيد فطر سے چند دن پہلے اس نيوز ايجنسی نے يورپ میں بہترين اسلامی مقامات كےانتخاب كےحوالے سے اقدام كيا اور اس انٹرنیٹ سروے میں حصہ لينے والوں سے درخواست كی كہ اس انتخاب كےمعيار مثلاً اجتماعی خدمات ، تعليمی و ثقافتی پروگرام، امور خيریہ اور ان مقامات كےوسائل كو بھی مد نظر ركھیں۔ اس سروے كا نتيجہ ۱۰ نومبر كو انٹرنیٹ كےذريعے اعلان ہوا اور لندن میں واقع تين مساجد كا يورپ كےبہترين اسلامی مقامات كےحوالے سے انتخاب كر ليا گيا۔ (۱) مركزی مسجد نارتھ لندن
(۲) مركزی مسجد لندن
(۳) اسلامك سنٹر و مسجد ايسٹ لندن
اس سروے كے اختتام پر اسلام آن لائن نيوز ايجنسی ان انتخاب شدہ مساجد كی قدردانی اور خراج تحسين پيش كرنے كے لیے اسناد بھيجے گی جس سے ظاہر ہوگا كہ یہ مقام نيوز ايجنسی كی طرف سے بہترين اسلامی مقام كے طور پر انتخاب ہوا ہے۔ اور ايك لائيو پروگرام میں ان مساجد كے بانيان كو شركت كی دعوت دے كر ان سے مستقيم رابطہ فراہم كرے گی۔ ياد رہے كہ انجمن مسلمانان برطانیہ، گلوبليا ميگزين اور انجمن اسلامی يورپ نے اس سروے كے انجام دينےمیں اسلام آن لائن كا ساتھ ديا ہے۔
318939