قرآن كے بين المللی قرآنی مقابلوں كےپہلے مرحلے كا اختتام

IQNA

قرآن كے بين المللی قرآنی مقابلوں كےپہلے مرحلے كا اختتام

13:08 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708780
بين الاقوامی گروپ: قطر میں " شيخ غانم" نامی قرآن حكيم كےشہر سے بين المللی مقابلوں كا پہلا مرحلہ اس ملك كے دارالحكومت دوحہ میں اختتام پذير ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطر كی روزنامہ" الشرق " نےلكھا ہےكہ قطر میں منعقد ہونےوالے " شيخ غانم" نامی تيسرے قرآنی مقابلوں كی شريك خواتين كے درميان مقابلے" بنت محمد ميوزيم" اور مردوں كےمقابلے " اروی" سنٹر میں منعقد كیے جائیں گے۔ ان مقابلوں كی انتظامیہ كےسربراہ " خالد بن محمد غانم آل ثانی" نےكہا ہے كہ " شيخ غانم" قرآنی مقابلوں كا انعقاد قطر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كی زير سرپرستی كيا گيا ہے۔ اور اسكے مردوں كےحصہ میں ۹۳۶ افراد اور خواتين كے شعبہ میں ۴۴۸ خواتين ملك كےمختلف علاقوں سے شريك ہوئی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ مقابلے۱۰ عناوين پر محيط ہوں گے۔ جن میں كل قرآنی كا حفظ ۲۰ پاروں كا حفظ، ۱۵ پاروں كا حفظ اور اسی طرح ۱۰ پاروںكا حفظ شامل ہے۔ علاوہ ازیں ۱۵ سال سے زائد عمر كےبچے بھی تلاوت قرآن كےمقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اور اسی طرح ۹ سے ۱۴ سال كے بچوں كا بھی جدا مقابلہ كروايا جائے گا۔ ان مقابلوں میں پوزيشن لينےوالے افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔ اور اختتامی تقريب كا انعقاد دوحہ كے ہوٹل" رامار" میں كيا جائے گا۔
320251

نظرات بینندگان
captcha