بش : خدا مجھے ظلم اور قتل كی مخالفت كی دعوت ديتا ہے

IQNA

بش : خدا مجھے ظلم اور قتل كی مخالفت كی دعوت ديتا ہے

13:15 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708786
بين الاقوامی گروپ: امريكی جارج بش جيسےافغانستان اور عراقی عوام كو بھول گيا ہے يا شايد وہ بچوں اور عورتوں كو قتل كو ظلم نہیں سمجھتا، اس نے نيويارك میں اقوام متحدہ كی طرف سے منعقد كی گئی اديان كے مابين گفتگو كے اجلاس میں دنيا كے سامنےاپنے منفور چہرے كو چھپانے كے لیےكہا كہ خدا مجھے ظلم اور قتل سے مخالفت كی دعوت ديتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق عالمی روزنامہ" الشرق الاوسط" نے لكھا ہے كہ بش نے دعوا كيا ہے كہ ہماراا يمان ہے كہ خدا ہمیں انسانی كرامت كی دعوت ديتا ہے۔ اور ظلم، شدت پسندی كے خلاف بات كرنے اور صلح و آرام سے زندگی بسر كرنے كی دعوت ديتا ہے۔ امريكی صدر نے كہا كہ ہم مختلف مذاہب پر ايمان ركھتے ہیں۔ اور خدا كی مختلف مقامات پر عبادت كرتے ہیں۔ اور خدا پر ايمان ہی ہمیں مشتركہ اقدار كی طرف رہنمائی كرتا ہے۔ بش نے ايك اور دعوا كيا ہے كہ ميرے اہم ترين عقائد میں سے یہ ہے كہ ميرا خدائے بزرگ پر ايمان ہے اور اس ايمان نے ميری زندگی كو تبديل كر كے ركھ ديا ہے۔ وہ كہتا ہے كہ آزادی انسان كو یہ حق ديتی ہے كہ وہ خدا كی عبادت كے لیے جس شيوہ كو پسند كرے وہی اپنا لے۔ وہ كہتا ہے كہ ہم طاقتور ممالك كو دينی آزادی كے مفہوم كو صحيح درك كرنے كی تشويق كرتے ہیں اور اسے اچھے معاشرے كی بنياد سمجھتے ہیں۔
320166

نظرات بینندگان
captcha