سعودی عرب حجاج كی سلامتی كےلیےٹيلی فون سنٹر كا قيام

IQNA

سعودی عرب حجاج كی سلامتی كےلیےٹيلی فون سنٹر كا قيام

12:12 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709168
بين الاقوامی گروپ: حجاج بيت اللہ كی سلامتی كی معلومات حاصل كرنے كے لیے سعودی عرب كی وزارت صحت نے رياض میں ايك ٹيلی فون سنٹر قائم كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " عرب نيوز'' نے لكھا ہے كہ یہ ٹيلی فون سنٹر جو عربی زبان میں ہے اور تين ہفتوں تك اپنی سرگرمياں جاری ركھے گا اس میں میڈيكل ماہرين، ہارڈ اسپيشلسٹ، ادويات سازی كےماہرين، ڈينٹسٹ وغيرہ مختلف سوالات كےجوابات دیں گے۔ یہ پروگرام وزارت صحت میں معروف سعودی خواتين اور رياض كےہسپتالوں كی ہدايت پر شروع كيا گيا ہے۔ سعودی عرب كی وزارت صحت نے موذی بيماريوں كے پھيلاو سے روك تھام كے لیے بھی حجاج بيت اللہ كو ضروری ہدايت فراہم كی ہیں۔
320744

نظرات بینندگان
captcha