ہندوستان كی علی گڑھ اسلامی يونيورسٹی میں "فقہ مقارن" كی تدريس كا آغاز

IQNA

ہندوستان كی علی گڑھ اسلامی يونيورسٹی میں "فقہ مقارن" كی تدريس كا آغاز

14:55 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709775
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كی علی گڑھ يونيورسٹی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے " فقہ مقارن " كی باقاعدہ تدريس كا آغاز ہو گيا ہے۔

ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كےسربراہ كريم نجفی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ فقہ مقارن كی كرسی تدريس كی تجويز اس يونيورسٹی كے اسلاميات كالج كے سربراہ سعود عالم قاسمی نے پيش كی تھی جس پر طرفين كےمابين ايك معاہدہ طے پايا اور عالمی اہلبيت كونسل اور عالمی اہلبيت كونسل يونيورسٹی اور تقريب مذاہب كونسل كے تعاون سےاس كا آغاز كيا گيا۔ اس كرسی تدريس كا مقصد علی گڑھ اسلامی يونيورسٹی كےطلباء كو مختلف مذاہب كی فقہ سے آشنا كروانا اور بالخصوص انہیں فقہ اہلبيت سے آشنا كروانا بتايا گيا ہے اور اس سے پانچ مذاہب كے درميان مطالعہ بھی كيا جائے گا۔ اس كےعلاوہ طرفين كے درميان دوسرے مختلف اسلامی عناوين پر بھی معاہدے ہوئے جن میں سے مشتركہ اصولوں پر مبنی كتب كی اشاعت، سيميناروں كا انعقاد ، اديان كےمابين گفتگو وغيرہ شامل ہیں۔
321243
نظرات بینندگان
captcha