انڈونيشيا كے شيعہ جوانوں نے خرم شہر كے جنگ ميوزيم كا دورہ كيا

IQNA

انڈونيشيا كے شيعہ جوانوں نے خرم شہر كے جنگ ميوزيم كا دورہ كيا

14:26 - December 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1715115
اعزازی نامہ نگار: انڈونيشيا كے شيعہ جوانوں نے كاروان راہيان نور تشكيل ديا۔ او رضلع خوزستان كےجنگی علاقوں كے مہمان بنے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خرم شہر كے لیے رپورٹ دی ہے انڈونيشين جوانوں نے گردن میں مخصوص رومال ڈالے، يا زہرا (ع) كے نعروں كےساتھ شہداء كے مقام كو خراج تحسين پيش كيا۔ اس گروپ نے ثقافتی مركز خرم شہر میں حاضر ہو كر شہر كی دفاعی تحريك اور فتح شہر كا نزديك سے ديدار كيا۔ اور تين ہزار شہدا كے مزاروں پر با آواز بلند خدا سے دعا كی انھیں بھی راہ خدا و اسلام ، قرآن، احاديث پيغمبر اكرم (ص) آئمہ دين (ع) میں شہادت عطا ہو۔ یہ جوان انڈونيشيا كے مختلف اضلاع سے تشريف لائے ہیں اس ديدار كے اختتام پر انھوں نے ملائی زبان میں شہدا كے مزاروں پر ركھی كتاب میں اپنے تاثرات لكھے۔ اكمل ، شمالی انڈونيشيا كے ايك استاد نے كہا كہ ہم نے جو كچھ اس ضلع كے شہيدوں كےحوالے سے ديكھا ہے عشق و ايثار كا گہرا معنی ہے۔ ياد رہے كہ یہ كاروان راہيان نور دوسرے جنگی علاقوں كے شہداء كے مزاروں پر بھی گيااور ان شہداء سے تجديد ميشاق كيا۔
326514
نظرات بینندگان
captcha