انگلينڈ كےشہر كارمارٹن میں مركز اسلامی كی تاسيس

IQNA

انگلينڈ كےشہر كارمارٹن میں مركز اسلامی كی تاسيس

12:33 - December 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1715507
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے شہر كارما رٹن میں اسلامی مركز تاسيس كيا جائيگا ۔ اس كی تاسيس میں انجمن ثقافت اسلامی جنوبی ولز مسلمان مخير حضرات كےتعاون سےہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بی بی سے سے نقل كيا ہے كہ انجمن ثقافت اسلامی جنوبی ولز كے ترجمان خالد لطيف خان نےكہا كہ اس شہر میںمسلمانوں كی تعداد كے حوالے سے ضروری ہے كہ ايك اسلامی مركز كی بنياد ركھی جائے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ ہمیں ايك ايسے اسلامی مركز كی ضرورت ہے جو قرآنی و اسلامی فعاليتوں كی انجام دہی اور مذہبی جشنوں كا اہتمام كرنے اور خاص كر ماہ رمضان كے مخصوص پروگراموں كو تشكيل دے۔ لطيف خان نے اس مركز كی تعميرپرلاگت ڈیڑھ لاكھ پونڈ بتائی كہ ابھی تك مسلمان مخير حضرات كی طرف سے ۶۰ ہزار پونڈ كا چندہ جمع كروايا گيا ہے۔
326349
نظرات بینندگان
captcha