" كلام شيعہ كےتكامل"پر علمی نشست كا اہتمام

IQNA

" كلام شيعہ كےتكامل"پر علمی نشست كا اہتمام

13:19 - December 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1715799
اعزازی خبرنگار/سيد جعفر فاطمی" حوزہ علمیہ قم كے كانفرنس ہال میں " كلام شيعہ كےتكامل" پر علمی نشست كا اتمام كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق حوزہ علمیہ قم نيوز سنٹر نےكہا ہے كہ اس علمی نشست میں حجۃ الاسلام والمسلمين " محمد تقی سبحانی" نے شيعہ تفكر كا سابقہ اور اس میں آنے والےتحولات كا پس منظر ذكر كيا اور كہا كہ تاريخ كلام شيعہ میں مصادر كی كمی كے باعث بہت سےتاريخی ادواركی اعتنا نہیں كی گئی۔ انھوں نے كہا كہ تاريخ تفكر كلامی ،علمی ،تاريخی مطالعات وغيرہ كا زيادہ پس منظر قديمی نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ كلام اسلامی كی تاريخ نگاہ میں سب سےزيادہ حصہ مستشرقين كا ہے اور ان كا اس حوالے سے كافی كردار ہے۔ انھوں نے كہا كہ ايك برطانوی تاريخ نگار"مالفرد" نے كلام شيعہ كےحوالے سے لكھا اور اس كےاوراس كے شاگردوں كے آثار آج بہت موثر ہیں۔ سبحانی نے كہا كہ مالفرد كی كوشش تھی كہ وہ شيعہ آثار كو دوسرے اسلامی فرقوں كی بابت زيادہ تجزیہ و تجليل كا حصہ بنائے۔ انھوں نے كہا كہ ہمارے نزديك اہلبيت (ع) اور شيعہ كلام كےبانی ہیں اور یہی وہ پہلے افراد تھے جنہوں نے اس سلسلے كا آغاز كيا۔
326909
نظرات بینندگان
captcha