انجمن اسلامی عدل و احسان كےركن عمر حرشان يونيورسٹی كےاستاد ملك حسن دوم نے قرآنی نيوز ايجنسی " ايكنا" كے نمائندے سے باتیں كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كا كمزور رد عمل باعث بنا ہے كہ دنيا میں ان كے كردار كی غلط عكاسی ہو۔ مسلمانوں كو فقط نعرے بازی اور اسلامی افكار پر عمل نہ كرنے كی وجہ سے دنيا میں اپنا كردار خراب نہ كریں بلكہ ان مقدسات كی توہين كےمقابلے میں عملی اقدامات كریں۔ انھوں نے كہاكہ مسلمان اتحاد ووحدت سے دشمنوں كا مقابلہ كریں و گرنہ دشمنوں كے ايجاد كیے ہوئے اختلافات كےگرداب میں غرق ہوجائیں گےاور كہاكہ مسلمانوں كو مستقبل پر نظر ركھنی چاہیے اور علم و دانش كی ترقی پر زور دينا چاہیے ۔
327239