محمد سيد طنطاوی :میں جامعہ الازہر میں شمعون پيرز كا خير مقدم كروں گا

IQNA

محمد سيد طنطاوی :میں جامعہ الازہر میں شمعون پيرز كا خير مقدم كروں گا

15:29 - December 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1716934
بين الاقوامی گروپ: ۵ دسمبر ۲۰۰۸ء كو شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی" نے اسرائيل كے صدر سے مصافحہ كرنے پر تنقيد كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ میں جامعہ الازہر میں شمعون پيرز كا خيرم مقدم كرنے كو بھی تيار ہوں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سيد محمد طنطاوی نے قطر كےروزنامہ " العرب" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميرا دفتر یہودی اور خير یہودی شخصيت كا خير مقدم كرنے كو تيار ہے چاہے وہ شخصيت اسرائيل كا صدر يا وزير اعظم ہی كيوں نہ ہو۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جامعۃ الازہر مشرق وسطی میں قيام امن اور مسئلہ فلسطين كے حل كےلیے یہودی شخصيات سےملاقات كے لیے تيار ہے۔ جناب طنطاوی نےكہا كہ اگر سياسی اور سيكورٹی كے حالات اجازت دیں تو میں مسئلہ فلسطين كے حل كےلیے قدس جانے كے لیےتيار ہوں۔
330334
نظرات بینندگان
captcha