گامبيا میں دعا عرفہ پڑھی جائے گی

IQNA

گامبيا میں دعا عرفہ پڑھی جائے گی

14:04 - December 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1717338
بين الاقوامی گروپ: گامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كی كوششوں سے ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء كو گامبيا میں دعا عرفہ پڑھی جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سہ پہر ساڑھے تين بجے تلاوت قرآن مجيد كے ساتھ اس روحانی تقريب كا آغاز ہو گا جو نماز مغرب عشاء تك جاری رہے گی۔ اس روحانی تقريب كےانعقاد كا مقصد گامبيا كے مسلمانوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كر نا ہے۔ گامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج حجت الاسلام " اسدی موحد'"' نےاظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ہم چاہتے ہیں كہ گامبيا كےمسلمانوں كو دعا عرفہ كےتوحيدی اور روحانی مفاہيم سےآگاہ كریں۔ جناب اسدی اس تقريب میں روز عرفہ كی " قرآن اور اسلام میں عظمت" اور " عرفات میں مسلمانوں كےقيام كا فلسفہ" كےموضوع پر خطاب بھی كریں گے۔
331049
نظرات بینندگان
captcha