بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے نيوز ايجنسی " عرب نیٹ" سے نقل كيا ہےكہ نمائش كےانعقاد كے ذمہ دار ركن فليپ جارج نے كہاكہ اسلامی خطی نسخے ، اسلامی پوسٹر ، ہیڈيكرانسٹل، اسلامی تزيين و آرائش كی اشياء، اورقالين اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔ انھوں نےبتايا كہ سیڈنی نمائش كا انعقاد اسٹريليا میں موجود مختلف ثقافتوں اور اديان كےپيروكاروں كی باہمی وابستگی كی بہترين وجہ ہے۔ ملك كےعوام اسلامی تمدن سے بہتر طور پر آشنا ہو سكیں گے۔ فليپ جارج نے بھی اسلامی ممالك كے دينی اور تاريخی مقامات كی سير كے دوران بنائی گئی تصاوير بھی نمائش كےلیے ركھی گئی ہیں۔ یہ نمائش سڈنی میں سات روز تك جاری رہے گی۔
332264