بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا ہے كہ اس بيانیہ میں آيا ہے كہ اسرائيل كےغزہ پر حملوں میں شدت سےكئی لوگ زخمی اور قتل ہوئے ہیںجس سے اس مقبوضہ علاقے میں نسل كشی كا بد ترين سانحہ رونما ہو رہا ہے اور یہ اقدام بين الاقوامی قوانين كی كھلی مخالفت اور جنگی جرم ہے جبكہ دشمنان اسلام بالخصوص امريكہ ہر لحاظ سے اسرائيل كی پشت پناہی میں مصروف ہے اور امت اسلامیہ كے حقوق پر ڈاكہ ڈالا جا رہا ہے۔ اس بيانیہ میں آيا ہےكہ عالمی مجلس تقريب مذاہب اس عظيم جرم كی پر زور مذمت كرتی ہے اور فلسطين كی مظلوم عوام سے ہمدردی اور حمايت كا اعلان كرتی ہےاور ہم حقوق انسانی كی عالمی تنظيموں اور اداروں كو اس وحشيانہ سانحہ كی طرف متوجہ كرتے ہیں كہ وہ فلسطينی عوام كے حقوق كو پامال ہونے سے بچانے كے لیے مناسب اقدامات كریں۔
332478