تہران میں دين اور پر امن زندگی كے عنوان پر عالمی اجلاس

IQNA

تہران میں دين اور پر امن زندگی كے عنوان پر عالمی اجلاس

14:26 - December 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1719444
بين الاقوامی گروپ: مركز اديان اور عالمی انجمن كليسا كا پانچواں اجلاس تہران میں منعقد كيا جا رہا ہے جس كا عنوان " دين اور پرامن زندگی" ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس اجلاس كی افتتاحیہ تقريب میںايران ، سوریہ ، ڈنمارك سوئٹزر لينڈ ، امريكہ سے مسلمان اور عيسائی رہنما شريك ہو رہے ہیں۔ یہ اجلاس دو دن تك جاری رہے گا۔ اس اجلاس كی افتتاحی تقريب كا آغاز قرآن كريم اور كتاب مقدس كی آيات كی تلاوت سے ہوا۔ افتتاحی تقريب میں ادارہ ثقافت و اسلامی تعلقات كے تعليمی امور كےسيكرٹری رضا ملكی اور عالمی شورائے كليسا كے شعبہ اسلام و عيسائيت كے سربراہ " ريما بارسوم" نے خطاب كيا۔ اس اجلاس كی علمی نشستیں صبح اور بعد از ظہر منعقد ہوں گی جس میں دين ، ثقافت اور اسلام و عيسائيت پر گفتگو، يورپ میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے تعلقات ، دينی اقليتیں وغيرہ پر مضامين پڑھے جائیں گے۔ ادارہ ثقافت و اسلامی تعلقات كے تحت كام كرنے والے مركز اديان اور عالمی شورائے كليساء كا یہ پانچواں مشتركہ اجلاس ہے جو " دين اورپر امن زندگی" كے عنوان پر تہران میں منعقد ہوا ہے۔
333064
نظرات بینندگان
captcha